;عدالتی احکامات پر عدم عملدرآمد سیکرٹری سروسز سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سیکرٹری سروسز سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا ۔ 15 دن کے لیے جیل بھیجا تو سبق سیکھ جائیں گے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے سندھ منیجمنٹ پروفیشنل سروسز رولز کے حوالہ سے کیس کی سماعت کی۔ سیکرٹری سروسز سندھ نے عدالت سے استدعا کی کہ حکم نامہ میں کچھ نرمی کر دیں۔ اس پر چیف نے ان سے کہا کہ آپ نے سپریم کورٹ کے حکم نامہ کی تعمیل نہیں کی۔ عدالتی حکم نہ ماننے والے سول سرونٹس سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔
سیکرٹری سروسز سندھ