• news

’غلطی ہوئی تھی لیکن سچ بولا ‘دل آزاری پر معافی مانگتا ہوں : محمد عرفان

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) فاسٹ بائولر محمد عرفان نے کہا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی تھی لیکن سچ بولا اور اللہ نے بھی ساتھ دیا اب اس بات کو دہرانے کی ضرورت نہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ معاملہ ختم ہو گیا ۔یاد رہے محمد عرفان پر عائد کردہ ایک سالہ پابندی میں چھ ماہ کی معطل سزا شامل تھی لہذا وہ چھ ماہ سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد کھیلنے کے اہل ہو گئے تھے۔محمد عرفان ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس وقت بائولنگ شروع کی تو نروس تھا اور دباؤ بھی محسوس کررہا تھا۔ پچھلی یادیں بھی آرہی تھیں لیکن کپتان شعیب ملک نے حوصلہ دیا خاص کر اس وقت جب دو چوکے لگے تو اپنی لینتھ تبدیل کرنا چاہتا تھا لیکن انھوں نے کہا کہ اسی لینتھ پر بائولنگ کرو۔خوش قسمتی ہے کہ جس ٹیم میں ہوتا ہوں وسیم اکرم موجود ہوتے ہیں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں بھی میرے ساتھ تھے چونکہ وہ خود لیفٹ آرم فاسٹ بائولر تھے لہذا ان کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔محمد عرفان کا بین الاقوامی کریئر فٹنس مسائل سے دوچار رہا ہے۔ فٹنس پر کافی کام کیا ہے۔ قائد اعظم ٹرافی میں بھی میں نے اچھی بائولنگ کی ہے اور میری کوشش ہے کہ جتنا جلد ہو سکے میں پاکستانی ٹیم میں واپس آسکوں۔

ای پیپر-دی نیشن