• news

کراچی میں کھیلوں کا فروغ ‘وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی میدان میں آ گئیں

لاہور (سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم کی آسٹریلوی نثراد اہلیہ شنیرا نے کراچی میں جدید ترین سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے اور متعدد گراؤنڈز کو معیاری سہولیات سے آراستہ کرنے کی ٹھان لی۔ وسیم اکرم کے والد مرحوم کے نام سے منسوب اکرم فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن شنیرا وسیم نے سوک سینٹر کا دورہ کیا اور کے ڈی اے کے مشیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ اور ڈائریکٹر سپورٹس سید کرم عارف سے ملاقات کی۔دوران ملاقات شنیرا نے کراچی میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی، ان کا کہنا تھا کہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور انھیں بہترین سہولیات سے آراستہ کرنے کی خواہاں ہے، انھوں نے کے ایم سی سپورٹس کی طرز پر کے ڈی اے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کی تجویز کو سراہتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔شنیرا کا کہنا تھا کہ وہ کے ڈی اے کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں کھیل کے میدانوں کی سرپرستی بھی کرنا چاہتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن