• news

گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں سالانہ سپورٹس میلہ

لاہور (نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کی صحت مندانہ روایت کے تسلسل میں کالج کی کھیلوں کی 98 ویں سالانہ سہ روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب کالج گرائونڈ میں منعقد ہوئی، مہمان خصوصی پروفیسر ظفر عنایت انجم، ڈائریکٹر تعلیمات اور کھلاڑیوں کی کثر تعداد نے شرکت کی، ڈائریکٹر نے خطاب میں طلبہ سے کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ہم نصابی مشاغل میں بھی حصہ لیں تاکہ ان کی ذہنی اور جسمانی نشوونما بہتر طورپر ہو سکے ، کھیلوں کے پہلے روز 200 ، 400، 800 میٹر کی دوڑیں ، نیزہ بازی گولہ باری ، اونچی چھلانگ اور تھالی پھینکنے کے مقابلے ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن