ایبک پولو کپ، مزید 3 میچوں کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایبک پولو کپ 2018ء کے چوتھے روز تین میچز کھیلے گئے۔ باڑیز نے نیوایج /بی بی جے پائپس کوہرا کر جبکہ ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ رائس نے رضویز/ماسٹر پینٹس کو ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اس طرح اتوار کو مین فائنل باڑیز اور رضویز/ماسٹر پینٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ادھر ماسٹر پینٹس بلیک نے ریجاس ایسز/پی اے ایف کو ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس طرح سب سڈری فائنل ماسٹر پینٹس بلیک اور آرمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔