پاکستان سپر لیگ: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز‘ ملتان سلطانز نے لاہور قلنڈرز کو شکست دے دی
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19رنز سے ہرادیا۔ تیسرے میچ میںملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 43رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ۔کراچی کنگز نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلے جا رہے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔کراچی کنگز کی جانب سے خرم منظور اور جے ایل ڈینی بیٹنگ کرنے آئے، کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 34 رنز پر گری جب جے ایل ڈینی 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ 57 کے مجموعی سکور پر گری جب بابر اعظم صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تیسری وکٹ سیٹ بلے باز خرم منظور کی گری جو 83 کے مجموعی سکور پر 35 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ انگرام کی گری جنہوں نے 21 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ 5 ویں وکٹ بھوپارہ کی گری جو 132 کے مجموعی سکور پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان عماد وسیم صرف 2 رنز ہی بنا سکے۔شاہد آفریدی 4 رنز بنا کر شین واٹسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ 20 ویں اوور میں ہی محمد عرفان اور محمد رضوان بھی پویلین لوٹ گئے۔ کراچی کنگز کی ٹیم 20 اوورز میں 149 رنز ہی بنا سکی۔ شین واٹسن نے 3 جبکہ انور علی اور جے سی آرچر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9وکٹوں پر 130رنزبناسکی ۔ چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔عمر امین اکتیس ‘محمد نواز تیس اور ریلی روسو اٹھارہ رنز بناکر نمایاں رہے ۔کپتان سرفراز احمد کی اننگز سات رنز تک محدود رہی۔ عما وسیم‘ محمد عرفان جونیئر اور ملز نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنائے ۔ کمار سنگا کارا 63‘احمد شہزاد38‘صہیب مقصود چار‘کپتان شعیب ملک 48‘کیرن پولارڈ بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے ۔ مستفیض الرحمان نے دو جبکہ یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 136رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ فخر 49‘سنیل نارائن چھبیس ‘برینڈن میکل صفر ‘عمر اکمل اکتیس ‘سہیل اختر اکیس‘ڈیل پورٹ تین ‘عامر یامین ایک ‘یاسر شاہ صفر ‘رضا حسن صفر ‘شاہین شاہ آفریدی صٖفر پر آئوٹ ہوئے‘مستفیض الرحمان صفر پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ لاہور قلندر ز کے 5کھلاڑی کھاتہ بھی نہ کھول سکے ۔جنید خان ہیٹ ٹرک سمیت تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔عمران طاہر نے تین ‘ محمد عرفان اور کیرن پولارڈ نے دو ‘ دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ عمران طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔