نور انٹرنیشنل یونیورسٹی اور فاطمہ میموریل سسٹم کے زیراہتمام سپورٹس ڈے کا انعقاد
لاہور (پ ر) نور انٹرنیشنل یونیورسٹی اور سکول آف ہیلتھ سائنسز۔ فاطمہ میموریل سسٹم کی جانب سے ایوب سٹیڈیم لاہور کینٹ میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر رخشندہ رحمان،، پروفیسر جمشید ناصر، پروفیسر نازیہ یزدانی، ڈاکٹر فریحہ شاہ، مصباح ظفر، سعیدہ وحید ، سو سے زائد فیکلٹی ممبرز اور تینوں کالجز اور یونیورسٹی کے اٹھارہ سو طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اتھلیٹکس مقابلوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کی سو میٹر ریس، دو سو میٹر ریس، چار سو میٹر ریس، تین ٹانگوں والی ریس اور بوری والی ریس شامل تھی۔ سالانہ سپورٹس ڈے کالج میں ایک ماہ سے جاری مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا مجموعہ تھا۔ سالانہ سپورٹس ڈے کو پروفیسر اکمل شاہین،، محمد حنیف خان نے ترتیب دیا۔