• news

سرگودھا: محافظ سکواڈ کے اہلکار کا ذہنی معذو رنوجوان پر تشدد‘ ورثا کا احتجاج

سرگودھا(نامہ نگار) ہائیکورٹ کی طرف سے رشوت وصولی کے نوٹس پر انچارج محافظ سکواڈ نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے درخواست گزار کے ذہنی معذور بھائی کو زبردستی اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ظہیر گجر نے انچارج محافظ سکواڈ فہد بلال پر پانچ لاکھ رشوت لینے کا الزام اور ہائی کورٹ رٹ کی تھی جہاں سے نوٹس کی وصولی پر فہد بلال نے ظہیر گجر کے ذہنی معذور بھائی کو اٹھا لیا اوراس پر مبینہ طور پر تشدد کیا جس پر تھانہ اربن ایریا کے سامنے رشتہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے فہد بلال کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن