• news

پیرمحل‘ منکیرہ: گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 2افراد کی خودکشی

پیر محل، منکیرہ (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں 2 افراد نے خودکشی کرلی۔ پیر محل کے محلہ مسجد بلاک کے شہری آصف رحمانی نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ منکیرہ میںنامعلوم وجوہات کی بناء پر 20 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ نواحی علاقہ وگ صدر کا 20 سالہ رمضان ڈھول جو دو روز سے گھر سے غائب تھا گزشتہ روز گھر کے قریب نہر کنارے درخت سے لٹکتی ہوئی نعش برآمد ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن