چنیوٹ‘اختر آباد: 2کمسن بچیاں ٹیوب ویل کے حوض اور ڈرم میںڈوب کر جاں بحق
چنیوٹ+اختر آباد(نامہ نگاران) دو کمسن بچیاں کھیلتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاںبحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پٹھان کالونی نزد ٹول پلازہ کے قریب دو سالہ بچی آسیہ دختر عابد کھیلتے ہوئے موٹر پمپ میں ٹیوب ویل کے حوض میں گِر کرڈوب گئی ۔ اختر آباد +راجووال سے نامہ نگاران کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے محلہ امام بری کے رہائشی غلام نبی کے اہل خانہ گزشتہ شام گھر سے باہر گئے ہوئے تھے جبکہ اسکی دو سالہ بیٹی علینہ گھر میں اکیلی کھیل رہی تھی کہ اس دوران اسکی گڑیا پانی کے ڈرم میں گر گئی جسے نکالنے کی کوشش میں وہ سر کے بل پانی کے ڈرم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی، جب گھر والے واپس آئے تو علینہ کی نعش پانی کے ڈرم سے ملی جس پر کہرام مچ گیا اور اسکی ماں پر غشی کے دورے پڑتے رہے ، علینہ والدین کی اکلوتی بیٹی تھی۔