تاندلیانوالہ: غیرت کے نام پر بہن کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
تاندلیانوالہ(نامہ نگار) تھانہ باہلک کے علاقے 609گ ب میں ایک اور حوا کی بیٹی غیرت کے نام پر قتل کر دی گئی۔ ملزم عدیل نے اپنی بہن عنبرین کو غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔ ملزم قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔