• news

منڈی بہاء الدین: سالے کی شادی میں جانے کا جھگڑا‘ بیوی کو پھندا دیدیا

منڈی بہاء الدین (نامہ نگار) نواحی گائوں چوٹ خورد میں بھائی کی شادی میں جانے کے جھگڑے پرخاوند نے دو بچوں کی ماں کو پھانسی دیکر قتل کردیا، 25سالہ شادی شدہ خاتون سدرہ بی بی کا بھائی کی شادی میں جانے پر شوہر سے جھگڑا ہوگیا جس پر اسکے خاوند بلال نے اسے قتل کردیا۔ دونوں کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی، پولیس تھانہ قادرآباد نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن