• news

نیب نے سندھ میں کلچر کے نام پر کرپشن میلے کا نوٹس لے لیا

کراچی (صباح نیوز) سندھ میں کلچر کے نام پر کرپشن میلے کا نیب نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ فیسٹیول کے آرگنائزرز حشام ریاض شیخ، شرمیلا فاروقی اور دیگر سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا۔نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق افتتاحی اور اختتامی تقاریب ساڑھے دس کروڑ روپے کی پڑیں۔ سوا دو کروڑ روپے کی پتنگیں اڑادیں، گھوڑوں پر دو کروڑ اور گدھوں کی ریس پر نصف کروڑ لگا دیے۔مینیجنگ کمیٹی کے ممبرز فریال تالپور، شیری رحمان، فخرعالم کو بھی جواب دینا ہوگا جبکہ اویس ٹپی، شرجیل میمن اور شہریار تاثیر کی بھی پکڑ ہوگی۔ ثاقب سومرو، ذوالفقار شلوانی، سیکرٹری خزانہ اور ڈی جی کلچر اہم ملزمان میں شامل ہیں۔ سمری سے انکار پر دو دن میں تین سیکرٹریز تبدیل کئے گئے تھے۔ نیب نے مزید تفتیش کیلئے اجازت طلب کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن