• news

ایف آئی اے کی نارروال میں کارر وائی 2 انسانی سمگلر گرفتار، پاسپورٹ و دیگر سامان برآمد

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے سادہ لوح افراد کو باہر بھجوانے کے نام پر لوٹنے والے 2 بدنام انسانی  سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری محمد احمد کے حکم پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسن باجوہ نے نارووال میں چھاپہ مار کر ملزمان حافظ محمد اکمل اور محمد عادل کو گرفتار کرکے پاسپورٹ، جعلی ٹریننگ سرٹیفکیٹ، سی ویز، جعلی لائسنس اور کال لیٹر، دبئی کے جعلی ویزے، نیوز چینلز میں ملازمت کے فارم بھی برآمد کر لئے۔ ملزمان خوبصورت لڑکیوں کو ٹی وی چینلز میں نیوز اینکر کے عہدے پر ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر بھی لوٹتے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن