نواز شریف اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہیں: حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف عدلیہ اور فوج کو تباہ کرنے پر تلے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے بہت اہم ہیں۔ بڑا اپ سیٹ ہونے والا ہے۔ احد چیمہ شہباز شریف کے فرنٹ مین ہیں۔ پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا۔ جاتی امرا جلد جائے عبرت بن جائے گا۔ ن لیگ عدلیہ کے پر کاٹنے کی سازش کر رہی ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے اختیارات پارلیمنٹ کو دینے پر کام ہو رہا ہے۔ عدلیہ کو کمزور کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ سینٹ کے الیکشن نیلام گھر کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ بدترین آمریت کی گود میں پلنے والے آج مجاہد جمہوریت بننے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔