• news

مجرموں کے تحفظ کیلئے آئین تبدیل نہیں کیا جا سکتا: پی ٹی آئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ مجرموں کے تحفظ کےلئے قومی خواہشات کا عکاس آئین تبدیلی نہیں ہو سکتا۔ پنجاب سے مرکز تک کرپشن کا مائنڈ سیٹ واضح ہو چکا ہے۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شہباز شرےف اپنے سنگےن جرائم سے بچنے کے لئے پنجاب کی سول بےورکرےسی کو استعمال کرنے کی سازشےں کر رہے ہیں۔ عابد باکسر کے بعد احد چےمہ کی گرفتاری نے شہباز شرےف ٹولہ کو ہواس باختہ کر دےا ہے۔ ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا کہ مودی سے دوستی اور کشمیریوں سے یکجہتی ایک ساتھ نہیں چل سکتی۔ شریف فیملی کی جائیدادیں پانچ براعظموں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ جمہوریت کی علمبردار جماعت ن لیگ میں آمریت اور بادشاہت کا راج ہے۔

ای پیپر-دی نیشن