جے آئی ٹی کی نواز شریف کیخلاف انکوائریاں جھوٹی ثابت ہو رہی ہیں: راﺅ شہاب الدین
کاہنہ (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ویوڈ لنک کے زریعہ بیان جھوٹا ثابت ہو ا جے آئی ٹی کے اراکین نے ذاتی اناکی خاطر شریف بردران کے خلاف جھوٹ پر مبنی انکوئریاں کیں اور جعلی دستاویزات اکٹھے کئے جو کہ آہستہ آہستہ احتساب عدالت میں جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں انشاءاللہ نواز شریف احتساب عدالت سے باعزت بری ہو ں گئے جب سے ملکی اداروں نے سیاسی امور میں مداخلت کی تب سے ملک میں افراتفر ی کا عالم ہے۔