• news

جی ایس پی پلس سٹیٹس کی تجدید کیلئے پاکستان مذہبی آزادی یقینی آسیہ بی بی کو رہا کرے: یورپی یونین

اسلام آباد ( آن لائن) یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس سٹیٹس کی تجدید کیلئے ملک میں مذہبی آزادی کو یقینی بنانے اور اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی کروانا لازمی قراردے دیا۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تجدید حاصل کرنے کیلئے آسیہ بی بی کی سزائے موت کو ختم کرنے سمیت مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کویقینی بنانا لازمی ہے ۔ یورپی یونین کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نمائندے جان فیجل کا کہنا تھا پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس کی تجدید کیلئے ملک میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کروانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا توہین رسالت کیس میں سزائے موت کی منتظر آسیہ بی بی کو رہا کرنا ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا اگر پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت ختم کردی جاتی ہے تو پاکستان کومعاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔پاکستان جان بوجھ کر سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کی اپیل کو ٹال رہا ہے جبکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار بارہا اپنی تقاریر میں کیسز کوجلد نمٹانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔
یورپی یونین

ای پیپر-دی نیشن