سری دیوی انتقال کر گئیں
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ انہوں نے بے شمار فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے۔ انہیں دبئی میں شادی کی تقریب میں دل کا دورہ پڑا۔ سری دیوی کی عمر 55 سال تھی۔