• news

افغانستان : دو خودکش دھماکے فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ 27 اہلکاروں سمیت 30 ہلاک متعدد زخمی

کابل (اے ایف پی+ بی بی سی+ نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں دو خودکش دھماکوں اور فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 27اہلکاروں سمیت 30افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ فرح میں طالبان کی بڑی تعداد نے رات گئے فوجی اڈے پر حملہ کر دیا، 25 فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔ متعدد زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیر کے مطابق طالبان جنگجوﺅں نے بالا بلک میں فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب ہلمند کے علاقے ناد علی میں فوجی اڈے کے قریب خودکش کار بم حملہ کیا گیا جس سے 2فوجی اہلکار 10بچوں سمیت 15افراد زخمی ہو گئے۔ حملہ آور نے بارودی گاڑی سے عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے شک گزرنے پر گاڑی کو راکٹ سے اڑا دیا جس سے دھماکہ ہو گیا۔ دو مقامی ٹی وی سٹیشنز کو بھی نقصان پہنچا۔ ادھر کابل میں خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سامنے خودکش حملے میں 3 ہلاک 7زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ایک اعلان کے مطابق سفارتی زون میں ایک خودکش بم بارنے خود کو افغان انٹیلی جنس کے صدر دفتر کے سامنے دھماکے سے اڑا دیا۔ امریکی سفارت خانہ اور نیٹو ہیڈکوارٹرز قریب ہی ہے ۔ رائٹرز کے مطابق افغانستان میں نیٹو مشن کے ہیڈکوارٹرز کے پاس ہونیوالے حملے میں مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
افغانستان

ای پیپر-دی نیشن