• news

کینیڈین اتھیلٹس نے جنوبی کوریا میں گاڑی چوری کر لی

پیانگ چنگ(سپورٹس ڈیسک) کینیڈین اتھلیٹس نے جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چنگ میں ونٹر اولمپکس کے دوران گاڑی چوری کرلی ۔ ایک کینیڈین اتھلیٹ‘اس کی بیوی اور منیجر پر الزام عائدکیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے پیانگ چنگ میں ایک جگہ گاڑی سٹارٹ تھی جسے لے کر وہ بھاگ گئے ۔ منیجر پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے ۔ پولیس نے گاڑی روک کر حراست میں لے لیا ۔ تینوں کو جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی جنوبی کوریا چھوڑنے کی اجازت ہو گی ۔کینیڈین اولمپک کمیٹی کے چیف کرس اوور ہالٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملی ہے ۔معاملہ کو سنجیدگی سے لیا اور اتھلیٹس سے پوچ گچھ بھی کر رہے ہیں۔جب تک واقعہ کی تصدیق نہیں ہو جاتی اس کے بارے میں کچھ نہں کہ سکتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن