پھلروان چوک : پیر خیرا خزانہ کے عرس پر گھڑ ڈانس
پھلروان چوک (نا مہ نگار)نواحی گاؤں رتی ٹبی میں سید شہاب الدین المعروف پیر خیراخزانہ کے میلہ کے موقع گھڑ ڈانس ،کبڈی میچ کے مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا ۔پنجاب بھر سے ایک سو سے زیادہ گھڑ ڈانس کلبوں کے نام یافتہ گھوڑوں نے بھر پور اور روایتی انداز میں حصہ لیا۔ گھوڑوں کو ان کے ناموں سے لاڈلہ ،دل دا جانی ،سدا بہار ،وائٹ روز ،ساول،شہزادہ وغیرہ ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ گھوڑوں نے مختلف پنجابی اردو گانوں کی دھنوں پر رقص کر کے شائقین سے داد حاصل کی۔ گھوڑوں نے اپنے مشہور معروف اور پسند کیے جانے والے مخصوص ڈانس دھمالی اور روہڑ اپنے اپنے روایتی انداز میں پیش کر تے رہے ۔اس کے علاوہ کبڈی کے میچز ہو ئے جس میں اول، دوئم اور سوئم آنے والی ٹیموں میںمہمانان خصوصی چیئر مین پنجاب فوڈ اتھارٹی چوہدری طارق محمود باجوہ اور چیئر مین میونسپل کمیٹی صفدرآباد خالد محمود بھٹی نے انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پر ممبر ضلع کونسل رانا عامر محمود ،وائس چیئر مین سیٹھ رضوان، جنرل کونسلران ملک محمد افضل مانی ،ڈاکٹر تنویر اختر،سرفراز مغل، خالد محمود نومی،نور محمد اوڈ ھ ،ٹھیکیدار عبدالحق بوبک ،راشد جٹ ،رانا صلاح الدین ، اورمحمد علی (لیسکو) و دیگر شرکاء موجود تھے۔