سعودی عرب: عجیب و غریب حرکتیں کرنے والا پاکستانی ڈرائیورساتھی سمیت گرفتار
ریاض(آئی این پی)سعودی محکمہ ٹریفک نے عجیب و غریب حرکتیں کرنے والے بس ڈرائیور کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ محکمہ ٹریفک کا کہناہے کہ بس ڈرائیور پاکستانی شہری تھا جو شاہراہ پر بس چلاتے ہوئے عجیب و غریب حرکتیں کررہا تھا۔ جس کی وڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا تھا۔ ریاض میں الجدیہ چیک پوائنٹ کے قریب ویڈیو کلپ تیار کیاگیا تھا۔ ڈرائیور نے پولیس اہلکارو ںکو اپنی جانب آتے ہوئے دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جوناکام بنادی گئی۔ وہ ریاض سے مکہ جانے والی ایک بس پر سوار ہوگیاتھا۔ اس نے مکہ پہنچنے کے بعداپنا حلیہ تبدیل کرلیا تھا۔ ایک سعودی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا جو اس کے ہمراہ تھے۔ اسکے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔