• news

بھارتی گلوکار پپن مہتا پر بچی کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

اسلام آباد ( آن لائن )بھارتی گلوکار انگاراگ پپن مہتا نے خود پر ایک کم عمر بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر ہونے کے بعد میوزیکل پروگرام میں جج کے فرائض سر انجام دینے سے معذرت کرلی۔خیال رہے کہ پپن مہتا گلوکار ہمیش ریشمیا اور شان کے ساتھ ایک ٹی وی ریئلٹی شو میں ججز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔وہ بھارت میں ’پپن‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، ان پر جس بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرکے ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا، وہ ان کے شو میں شامل دیگر بچوں میں سے ایک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن