• news

ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات جاننے کے لئے پیپلزپارٹی کی 3 رکنی انکوائری کمیٹی آج لودھراں کا دورہ کریگی

لاہور(خبر نگار) این اے 154لودھراں میں ہونے والے گزشتہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو ہونے والی شکست کی وجوہات جاننے کیلئے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم،پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق،پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے صدر ملک نوشیر لنگڑیال پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیٹی آج بروز اتوار لودھراں کا دورہ کرے گی اور وہاں امیدوار علی بیگ، سٹی و ضلع کی تنظیم اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقات کر کے شکست کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔

ای پیپر-دی نیشن