وفاقی اور پنجاب حکومت نے چیئرمین نیب کو خریدنے کی کوشش کی: شیخ رشید
اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لالچ دے کر خریدنے کی کوشش کی، نہ بکنے پر دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ احد چیمہ کی گرفتاری سے ان کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ تین چار پکڑے گئے تو نواز سے زیادہ شہباز شریف پھنس جائیں گے۔ فواد حسن فواد شریف برادران کے خلاف سلیمانی گواہ بنے گا۔ نجی ٹی وی کو انٹروے دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ درخواست جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دی ہے۔ عدالت کو کہا ہے کہ الیکشن میں ہم تاخیر نہیں چاہتے۔ الیکشن میں کچھ ضابطے طے نہ کیے تو الیکشن فارغ ہوجائے گا۔