• news

این ایچ اے میں تعینات ڈیپوٹیشن افسروں کی فہرست عدالت کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد (مسعود ماجد سید؍خبر نگار) نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈیپوٹیشن افسروںکی تعیناتی کیلئے جنت بن گئی۔ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ڈیپوٹیشن افسروں کی اپنے اصل محکموں میں واپسی کی بجائے ڈھٹائی سے پرکشش عہدوں پر تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ این ایچ اے کے اپنے ریگولر افسران ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد انورلغاری اور شمس النقیب نے این ایچ اے میں عرصہ سے تعینات گریڈ سولہ سے بیس تک کے 40سے زائد افسروں کی فہرست تیار کرکے عدالت کو ارسال کر دی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ این ایچ اے میں ایسے ڈیپوٹیشنسٹ افسران کی مکمل طور پر اپنے اصل محکموں میں واپسی نہ کر کے عدالتی فیصلے کی توہین کی گئی ہے لیکن ذرائع نے بتایا ہے کہ اتھارٹی میں تعینات ڈیپوٹیشن افسروں کے بااثر گروپ نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کو بھی اس سلسلے میں گول مول جواب دے کر معاملے کو ٹھنڈا کرنے یا کمیٹی کو گمراہ کرنے کی حکمت عملی اپنانے پراتفاق کیا ہے۔ این ایچ اے میں تعینات گریڈ سولہ سے بیس کے ڈیپوٹیشنسٹ افسروں میں گریڈ بیس کے سرفہرست پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ بیس کے 4جی ایم انجینئرنگ؍ سیکیورٹی جان محمد، فنانس مینجر سید عاطف ایوب،جی ایم انجینئرنگ؍ ریونیو؍ رائٹ آف وے؍ایڈمن محمد آصف ،جی ایم ایڈمن و انجینرنگ علی شیر محسود جن کو گذشتہ روز اگلے گریڈمیں ترقی ملنے پران کی تبدیلی کے احکامات صادر کر دئیے گئے ہیں، گریڈ انیس کے7 ڈیپوٹیشن افسران میںڈائریکٹر انجینئرنگ ؍ ایڈمن لاہور رانا ٹکا خان، ڈائریکٹر لاہور ملتان اینڈ آئی ایس ؍سیکرٹری این ایچ اے ہیڈکوارٹرز سعید احمد ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ؍ ڈائریکٹر مین ایبٹ آباد بیبو رام، ڈائریکٹر اکاونٹس ؍جی ایم فنانس عرفان بشیر، ڈائریکٹر اکاونٹس اعجاز باجوہ، ڈائریکٹر اکاونٹس؍جی ایم انٹرنل آڈٹ زاہد زمان، چیف سیکیورٹی افسر؍ ڈائریکٹر سیکیورٹی نارتھ ریجن این ایچ اے ایبٹ آباد محمد غفور، گریڈ اٹھارہ کے 13 افسروں میںڈائریکٹر انجینر ؍ڈی پی آر ہیڈکوارٹرز کاشف زمان ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن؍ڈائریکٹر لینڈ؍ جی ایم ای اے ایلز نائلہ باقر،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن؍ ڈائریکٹر ایکروٹمینٹ سہیل احمد، ڈپٹی ڈائرایڈمن ؍ایچ ڈی آر طاہر تاج،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کوئٹہ نئیر رزاق، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن؍ پرسونل ٹر ہیڈکوارٹرز محمد حسن شفقات، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن؍سیکیورٹی شیرباز خان مگسی، ڈپٹی ڈائریکٹر اکاونٹس ؍فائن سید عرفان حسین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اکاونٹس لاہور محمد زوہیر درانی، ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ؍اکاونٹس سید ذوالفقارعلی شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر اکاونٹس ؍ڈائریکٹر اسٹیبلشمینٹ ؍رائٹ آف وے محمد شکیل انور،ڈپٹی ڈائریکٹر اکاونٹس ؍ ڈائریکٹراکاونٹس ؍BOTڈاکٹر افتخار محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمینٹ؍سوشل کوئٹہ حاجی عبدالظاہر عارف، گریڈ سترہ کے سات اسسٹینٹ ڈائریکٹر ایڈمن کلر کہار خرم ممتازعظیم اعوان، اسسٹینٹ ڈائریکٹر ایڈمن ؍ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن مس قرہ العین رشید، اسسٹینٹ ڈائریکٹرایڈمن مس زہرا انور ابڑو، اسسٹینٹ ڈائریکٹر انجینر اسامہ شہباز، ایل ای سی فتح پور کالام جاوید علی، ایل ای سی پشاور بختیار خان،ایل ای سی مانسہرہ تنویر احمد، گرید سولہ کے 19 ایل ای سی ایبٹ آباد سید غلام عباس شا، ایل ای سی اسلام آباد میاں آفتاب احمد، ایل ای سی ڈی جی خان محمود مشتاق ایل ای سی شورکوٹ خانیوال سیکشن مرزا سجاد محمود، ایل ای سی ڈی جی خان امیر نواز کچھی، ایل ای سی رحیم یار خان محمد احمد پیرزادہ، ایل ای سی ساہیوال عتیق اکرم، ایل ای سی بارہ کہو شمس الزمان،ایل ای سی حزیفہ ڈویژن محمد جاوید، ایل ای سی ملتان ظفر اقبال، ایل ای سی ایبٹ آباد فرخ جدون، ایل ای سی فیصل آبادف گوجرہ سیکشن طارق محمود گوندل، اسسٹینٹ پرائیویٹ سیکرٹری لاہور محمد حامد شامل ہیں۔ اس حوالے سے جب چیرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک سے بات کی گئی تو انھوں نے بتایا کہ این ایچ اے سے ڈیپوٹیشنسٹ افسران کی واپسی کا عمل جاری ہے اور اب گنتی کے چند افسران باقی رہ گئے ہیں لیکن مزید تفصیلات میں آپ کو چند روز میں ملاقات پر دے سکتا ہوں بعدازاں کئی روز گذرجانے کے باوجود وہ وہ ناتو اپنے موقف کے مطابق مزید تفصیلات فراہم کرسکے تو نہ ہی مزید ملاقات کا وقت دے سکے۔

ای پیپر-دی نیشن