باشعور شخص پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں کہہ سکتا: ایاز صادق
لاہور (خصوصی رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کوئی باشعور شخص پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں کہہ سکتا۔ آئین کی تشریح سپریم کورٹ کا اختیار اور حق ہے وہ گزشتہ روز این اے 122 میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ کی اپنی اہمیت سے کوئی ان کی طاقت ختم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کوئی پالیسی اور ججز میں انہیں مجھے کچھ پتہ نہیں میں نے کبھی کسی آمر کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پاکستان واپس آنا ضرور چاہتے ہیں لیکن گھبرا رہے ہیں۔ پرویز مشرف کے برعکس نواز شریف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو مہذب لوگوں کو بکتر بند گاڑیوں میں پیش کرنے کا نوٹس لینا چاہئے۔ نیب کو دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھنا چاہئے انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے مگر پارلیمانی کمیٹی کو دیکھنا ہے کہ تبدیلی کیلئے یہ وقت کتنا مناسب ہے انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں متفق ہوں تو قانون میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔