• news

چیف جسٹس ثاقب نثار کی عمر عطا بندیال کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت، دولہا کو مبارکباد دی

قائد آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جسٹس عمر عطاء بندیال کے آبائی گائوں بندیال آمد ،ان کے بیٹے عادل عمر بندیال ایڈووکیٹ کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور عادل عمر بندیال کورشتہ ازدواج سے منسلک ہونے پر مبارکباد دی، اس موقع پرسپریم کورٹ کے جج صاحبان عظمت سعید شیخ، منصور علی شاہ، احسن عجاز، مقبول باقر، فیصل عرب ودیگر نے بھی دعوت ولیمہ میں شرکت کی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب مشتاق احمد تارڑ ،سول جج قائدآباد محمد علی گجر سمیت دیگر ضلعی و ڈویژنل ججز، کمشنر سرگودھا ندیم محبوب، آر پی او سرگودھا ڈاکٹر اختر عباس، ڈپٹی کمشنر خوشاب چوہدری امجد بشیر، ڈی پی او خوشاب غلام جیلانی ٹوانہ، اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد شمائلہ منظور، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کرم الہی بندیال، حاجی فضل الہی بندیال، حاجی مظفر بندیال، حاجی فاروق احمد بندیال، محمد ہارون بندیال، نذر الہی بندیال، فتح خالق بندیال، عامر اقبال بندیال، محمد یار بندیال، جمشید اقبال بندیال، اکرم بندیال، سیف اللہ بندیال، سمیع اللہ بندیال، اللہ بخش بندیال، خالد بندیال، عبدالقیوم اتراء نمبردار اور بندیال برادری سمیت دیگر ضلعی و علاقائی اہم شخصیات نے ایک بڑی تعداد میں دعوت کی تقریب میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن