• news

ایران: مسافر جہاز کی تباہی کے بعد اے ٹی آر طیاروں کی پروازیں بند

تہران (آئی این پی) ایران کی شہری ہوا بازی کے محکمے نے 'آسمان ایئرلائنز' کے ایک مسافر طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے واقعے کے بعد اس فضائی کمپنی کے تمام اے ٹی آر-72 ساختہ طیاروں کو پرواز سے روک دیا ،گزشتہ اتوار تہران سے جنوبی شہر یاسوج جاتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس پر سوار تمام 65 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا تھا طیاروں کی پرواز بند کرنے کے اقدام عارضی ہے اور اس دوران حالیہ فضائی حادثے کی تحقیقات کر کے واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔گر کر تباہ ہونے والا روسی ساختہ طیارہ 1993ءسے زیر استعمال چلا آ رہا تھا۔
ایران/ طیارے

ای پیپر-دی نیشن