• news

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے انتخابات احمد منصور چشتی 1239 ووٹ لیکر صدر منتخب

بہاولپور (نامہ نگار) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق صدارت کے امیدوار احمد منصور چشتی نے 1239 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی جبکہ انکے مدمقابل میاں فیض الحسن نے 822 ووٹ حاصل کئے۔ سینئر نائب صدر (بہاولپور سیٹ) کے عہدہ کیلئے محترمہ خالدہ رفیق 1479 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں اور جنرل سیکرٹری کیلئے چودھری عمر محمود 822 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ باقی عہدوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔
بہاولپور بار

ای پیپر-دی نیشن