انڈونیشیا، مٹی کے تودے تلے آکر 4 بچے جاں بحق، 6زخمی
جکارتہ (آئی این پی) انڈونیشیا میں رونما ہونے والے لرزشِ اراضی کے واقع میں 4 بچے جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی جاوا کے علاقے پربالن نگا میں پیش آنے والے اس واقع میں 4 بچے ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کے لواحقین کو مالی امداد اور مٹی کے تودے گرنے سے پہنچنے والے مالی نقصان کاازالہ کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ واضح رہے کہ ٹراپیکل موسم کے حامل اور مون سون بارشوں کے زیراثر رہنے والے انڈونیشیا میں سال بھر کے دوران شدید بارشیں مٹی کے تودے گرنے کا موجب بنتی رہتی ہیں۔
بچے جاں بحق