کئی عرب رہنما مارچ، اپریل میں صدر ٹرمپ سے ملیں گے
واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکام نے کہاہے کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ رہنما آئندہ دو ماہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ ملاقاتیں خلیجی ممالک کے مابین جاری آپس کے تنازعے کے حل کی کوششوں کے طور پر کی جائیں گی۔
واشنگٹن میں حکام کا کہنا تھاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی مارچ اور اپریل میں صدر ٹرمپ سے ملاقاتوں کے لیے دو طرفہ دوروں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
عرب رہنمائ