• news

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کا اجلاس 10 مارچ کو طلب

لاہور (این این آئی) پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کا اجلاس 10 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کریں گے۔ اجلاس لاہور ہائیکورٹ کی ججز لائبریری میں صبح 11 بجے اجلاس منعقد ہوگا جس میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔
اجلاس طلب

ای پیپر-دی نیشن