• news

عراق میں داعش سے تعلق پر 15 ترک خواتین کو سزائے موت

بغداد(اے ایف پی) عراق میں ایک عدالت نے داعش تنظیم سے تعلق کے الزام پر ترک نژاد 15خواتین کو سزائے موت سنادی۔ جوڈیشل ذرائع کے مطابق ایک خاتون پر ممبر شپ لینے کا الزام ثابت ہونے پر اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکام نے میڈیا کو بتایا یہ خواتین حملوں میں ملوث جنگجوﺅں کو سپورٹ فراہم کرتی تھیں۔ داعش کے دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بناتے تھے ترک حکام نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ دونوں ملکوں میں تعلقات کشیدہ ہونے کا خطرہ ہے
سزائے موت

ای پیپر-دی نیشن