• news

سیاسی بے چینی جلد ختم ہو جائیگی‘ مسائل کے باوجود حکومتی کارکردگی پر فرق نہیں پڑا : صدر ممنون

کراچی ( سٹاف رپورٹر ) صدر ممنون حسین نے کراچی کی تاجر برادری کی نمایاں شخصیات سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ سیاسی مسائل کے باوجود حکومت کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑا ۔پاکستان کی موجودہ اقتصادی ٹیم بہت تجربہ کار اور لائق ہےں۔موجودہ اقتصادی ٹیم کی کارکردگی شاندار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا اور سیاسی بے چینی جلد ختم ہو جائے گی۔ کراچی کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔سندھ اور کراچی کے لیے سیاسی مفادات سے اوپر اٹھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے ۔کراچی چلے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز قائم کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔گزشتہ چند برس میں ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ اس موقع پر صنعتکار اشتیاق بیگ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے۔ وفاقی حکومت کراچی کے لیے بہترین ترقیاتی منصوبے بنائے۔
صدر ممنون

ای پیپر-دی نیشن