نوائے وقت کے بانی حمید نظامی کی برسی منائی گئی
لاہور (خصوصی رپورٹر) نوائے وقت کے بانی، تحریک پاکستان کے فعال رہنما اور ایم ایس ایف کے بانی صدر حمید نظامی مرحوم کی 56 ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی۔ حمید نظامی مرحوم نے نہ صرف تحریک پاکستان میں جاندار کردار ادا کیا بلکہ قیام پاکستان کے بعد بھی ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ وہ 25 فروری 1962ءکو خالق حقیقی سے جا ملے۔ برسی کے حوالے سے مختلف مقامات پر تقریبات میں انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
حمید نظامی