پاکستان کے ذمے غیر ملکی قرضے بلند ترین سطح پر 89 ارب ڈالر ہو گئے سٹیٹ بینک رپورٹ
کراچی + لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں جس کے مطابق پاکستان کے ذمے بیرونی قرضے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے ذمے غیرملکی قرضے 89 ارب ڈالر ہو گئے۔ گزشتہ سال بیرونی قرضوں میں 13 ارب 13 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ طویل المدتی قرضوں کا حجم 59 ارب 45 کروڑ ڈالر ہے۔ آئی ایم ایف کے قرضوں کا حجم 5 ارب 91 کروڑ ڈالر ہے۔ حکومتی کنٹرول میں مختلف اداروں کے ذمے تین ارب دس کروڑ ڈالر کا قرضہ ہے۔ علاوہ ازیں گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت ٹھیک چل رہی ہے۔ گزشتہ دس برس میں سب سے زیادہ ترقی پچھلے سال ہوئی ، اس سال پچھلے برس سے بھی بہتر گروتھ کی توقع ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ہماری کرکٹ ٹیم بہت اچھی ہے دیگر کھیلوں کو بھی فروغ دینا چاہئے۔
سٹیٹ بنک