• news

میانوالی: گورنمنٹ ہائی سکول سے ملحقہ خالی پلاٹ میں کچرے سے نومولود بچی کی نعش برآمد

میانوالی (نامہ نگار) غربت یا گناہ چھپانے کی کوشش، نومولود بچی کی نعش کچرے میں پھینک دی گئی۔ ریسکیو نے بچی کی نعش کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول کی مغربی سمت خالی پلاٹ میں کچرے میں پڑی نومولود بچی کے بارے میں خواتین نے قریبی دکاندارکو اطلاع کی۔ دکاندار اور کچھ دیگر شہری موقع پر پہنچے، ریسکیو کو کال کی۔ بچی مردہ حالت میں تھی۔ بچی کے قریب ہسپتال کا سامان بھی رکھا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے بچی کی نعش اٹھائی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیس کے حوالے کر دی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی کامران بخت نے اس حوالے سے بتایا کہ بچی کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد میونسپل کمیٹی اہلکاروں کے حوالے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کو تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اگر بچی کے کوئی لواحقین سامنے آتے ہیں تو ان کی رائے کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔ قتل کا مقدمہ بھی درج کی جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن