• news

کابل: مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سابق سینیٹر رفیع اللہ 2محافظوں سمیت ہلاک

کابل (نیٹ نیوز) کابل میں سابق افغان سینیٹر مسلح افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے۔ مسلح افراد نے رات گئے کابل کے علاقے خیرخانہ میں سابق افغان سینیٹر رفیع اللہ گل کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر سابق سینیٹر سمیت ان کے دو گارڈ بھی مارے گئے۔ فائرنگ کے محرکات ابھی سامنے نہیں آئے۔ طالبان سمیت کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری ابھی قبول نہیں کی۔
ہلاک

ای پیپر-دی نیشن