• news

دہلی کے چیف سیکرٹری سے بدسلوکی، پولیس کا وزیراعلیٰ ہائوس پر چھاپہ

نئی دہلی (این این آئی)نئی دہلی کے چیف سیکریٹری اَنشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بد سلوکی معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کہاکہ کیجریوال کے گھر 21 کیمرے لگے تھے جن میں سے 14 کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حاصل کی گئی فوٹیج کی فرنزک جانچ پڑتال کرائی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں کہا کہ دو تھپڑ کے الزام کی تفتیش کے لیے پور ے گھر کی تلاشی لی گئی۔ جج لویا کے قتل کے معاملے میں امیت شاہ سے پوچھ گچھ کب ہوگی؟ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر آشو توش اور دیگر رہنمائوں نے ایک پریس کانفرنس کرکے دہلی پولس کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ دہلی پولس مرکزی حکومت کی کٹھ پتلی کے طو رپر کام کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن