• news

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی الیکشن: سیف الرحمن پھر صدر منتخب

لاہور (خبر نگار) ماڈل ٹائون سوسائٹی کے انتخابات میں برسر اقتدار ماڈل ٹائون گروپ نے فرینڈز گروپ کو بھاری اکثریت سے ہرا دیا۔ صدر کے عہدے کیلئے سیف الرحمن 1536 اور انکے نائب صدر کے امیدوار دائود قاری 1604 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ فرینڈز گروپ کے صدر کے امیدوار طاہر کاردار 865 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔ ماڈل ٹائون گروپ نے 20 میں سے 17 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ماڈل ٹائون سوسائٹی ووٹروں کی کل تعداد 4208 ہے جس میں سے ڈھائی ہزار ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ واضح رہے کہ کرنل طاہر کاردار موجودہ برسراقتدار گروپ سے ہی ایک زمانے میں دو مرتبہ اس سوسائٹی کے صدر رہ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن