• news

لاہور: نامعلوم افراد نے متحدہ پاکستان کے دفتر پر تالے لگادیئے، فاروق ستار کی مذمت

لاہور (صباح نیوز) لاہور میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) پنجاب کے دفتر میں مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے تالے لگا دئیے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی وسیم کھوکھر کا کہنا تھا کہ مرکزی رہنمائوں کی ہدایت پر پولیس کو پنجاب آفس میں نامعلوم افراد کی جانب سے تالے لگانے کی اطلاع کر دی گئی اور پولیس کی موجودگی میں تالے توڑ دئیے گئے۔ انہوں نے بتایا دفتر میں موجود ایل ای ڈی، کمپیوٹر اور اہم دستاویزات غائب ہیں۔ ایم کیو ایم پنجاب آفس کے دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش پر تھانے میں درخواست درج کرا دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن