• news

عمران فاروق قتل کیس:بانی متحدہ کی طلبی کیلئے بین الاقوامی اخبارات میں اشتہار

اسلام آباد (نیٹ نیوز) ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس میں بانی متحدہ کو اشتہاری قرار دینے کیلئے بین الاقوامی اخبارات میں اشتہار شائع کرا دیئے ہیں۔ اشتہار نیویارک ٹائمز اور دی گارڈین میں شائع کرائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان اشتہاروں میں بانی متحدہ کا کراچی اور لندن کا پتہ درج کیا گیا ہے۔ اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ بانی متحدہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت کو مطلوب ہیں۔ اشتہار کے ذریعے بانی متحدہ کو 30 دن کے اندر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن