• news

گوگل نے دل کے دورے کا پہلے سے اندازہ لگانے والا سکینر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا (صباح نیوز) گوگل کے ایک شعبے گوگل لائف سائنسز کے ماہرین نے ایک الگورتھم بنایا ہے جو فوری طور پر کسی بھی شخص کے دل کی کیفیت اور صحت کو کسی ٹیسٹ کے بغیر بھانپ سکتا ہے۔ گوگل کی ذیلی کمپنی ایلفابیٹ کے سائنس دانوں نے حال ہی میں ایک تحقیقی مقالہ شائع کرایا ہے جس میں کہا گیا کہ ایک سکینر اور مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس یا اے آئی) کی مدد سے کسی شخص میں دل کے دورے کے خطرات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس کا تفصیلی بیان ہفت روزہ نیچر بایومیڈیکل انجینئرنگ کی 19 فروری کی اشاعت میں پیش کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آنکھ کے ایک حصے میں خون کی باریگ رگوں کو ریٹینل فنڈس کہا جاتا ہے جس کا تجزیہ کرکے دل کی کیفیت معلوم کی جاسکتی ہے۔
سکینر

ای پیپر-دی نیشن