• news

حوثیوں کے لیے ایرانی امداد کے خلاف سلامتی کونسل میں قرار داد پر رائے شماری آج ہوگی

نیویارک(این این آئی)برطانیہ ، امریکا اور فرانس کی جانب سے عالمی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرار داد پرآج ( پیر کے روز) رائے شماری متوقع ہے۔ قرار داد میں یمن میں حوثی جماعت کو بیلسٹک میزائلوں کے پہنچنے کا سلسلہ روکنے اور خلاف ورزیوں کے حوالے سے اقدام کی پاسداری میں ایران کی ناکامی پر اْس کی مذمت کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایاکہ یہ قرارداد یمن میں بیلسٹک میزائلوں کے استعمال سے تعلق رکھنے والی کسی بھی سرگرمی کے خلاف سلامتی کونسل پابندیوں کی اجازت دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن