مصطفی آباد میں واٹر سپلائی نظام ناکارہ، شہری زنگ آلود پانی پینے پر مجبور
قصور (نامہ نگار) مصطفی آباد ،للیا نی میں واٹر سپلائی کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ،لوگ مختلف موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی، لوگ سراپا احتجاج، اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی میں واٹر سپلائی کی خستہ حالی کی وجہ لوگ صاف پانی سے محروم ہو کر زنگ آلود پانی پینے پر مجبور جس کی وجہ سے لوگوں میں موذی امراض کی شرح بڑھ رہی ہے لوگوں کے گھروں میں پانی پہنچانے کیلئے بچھائی گئی پائپ لائن خستہ حالی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں زنگ آلود پانی پہنچ رہا ہے اور لوگ زنگ آلود پانی پینے پر مجبور ہیں لوگوں نے متعدد بار احتجاج بھی کیا ہے مگر ذمہ داران کے کان پر جوں تک نہیں رینگی جس پر لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔