• news

محکمہ خوراک کی غیر منصفانہ گندم کوٹے کی تقسیم کو منسوخ کیا جائے: چوہدری افتخار

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سابق چےئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو ،سابق چےئرمین میاں رےاض احمد اور ایف پی سی سی آئی کی ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی برائے” گندم اور آٹا “ کے چےئرمین شہزاد شفیع نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک نے 15 لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کا کوٹہ مخصوص لوگوں کو دے دیا ہے ۔ایک بیان میں محکمہ خوراک پنجاب کے وضع کردہ قواعد وضوابط کو پورا کرنے والے باقی تمام ایکسپورٹرز کو یکسر نظر انداز کر دےا گےا ،محض دکھاوے کیلئے صرف 4 ایکسپورٹرز کو 35000 ہزار ٹن کا کوٹہ جاری کےا گےا۔ ہم ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ خوراک پنجاب کی غیر منصفانہ گندم کے کوٹے کی تقسیم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام گندم کے کوٹوں کو فوری طور پر منسوخ کےا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن