• news

کامونکی اور گرد و نواح میں جعلی ادویات کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

کامونکے+سادھوکے (نامہ نگاران)محکمہ صحت اور ہیلتھ کئیر کمیشن اتھارٹی کی ناقص کارکردگی کی بدولت ادویات کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کے علاوہ شہر بھر کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھاری فیسوں نے عام شہریوں کو موت کے منہ میں دھکیلنا شروع کر رکھاہے۔ مزیدبرآں شہراورنواحی علاقہ جات کے میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات کی فروخت نے بھی نوجوان نسل کا مستقبل داو¿ پر لگا دیا ہے۔ ہوس زرمیں مبتلا ان افرادکی بے حسی اور مکروہ دھندے کی بدولت گزشتہ چند سال کے دوران کئی گھرانوں کے چشم وچراغ برباد ہونےکے علاوہ متعدد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن