• news

کامن ویلتھ گیمز : پی ایچ ایف نے 32 کھلاڑیوں کو کیمپ طلب کر لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپریل میں منعقد ہونے والی کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لیے 32 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں طلب کر لیا ہے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 28 فروری کو عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں منیجر حسن سردار کو رپورٹ کریں۔ یکم مارچ سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں جن کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان میں عمران بٹ، مظہر عباس اور امجد علی، ایم عرفان سینئر، فیصل قادر، مبشر علی، علیم بلال، تعظیم الحسن، عماد شکیل بٹ، ابوبکر محمود، توثیق ارشد، ایم رضوان سینئر، شفقت رسول، دلبر، شان ارشاد، ایم عرفان جونیئر، رانا سہیل، عتیق ارشد، سمیع اﷲ، اظفر یعقوب، علی شان، اعجاز احمد، ارسلان قادر، شجیح احمد، عمر بھٹہ، ایم رضوان جونیئر، عاطف مشتاق، عمر حامدی، تیمور ملک، تصور عباس، خضر اور جنید کمال شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن